خضدار :قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیر مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا۔
تحریک انصاف کا کے پی صدارت میں تبدیلی کےبعدتنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔