خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقوں بنوں اور چارسدہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کےمطابق سی ٹی ڈی نے بنوں اور چارسدہ میں کارروائی کی جس دوران3 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کےمطابق بنوں میں آپریشن کےدوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔

ضلع خیبر،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،3 خوارج ہلاک

حکام نے بتایاکہ چارسدہ میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد جاوید خان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے دستی بم،پستول،پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔

Back to top button