وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 36 ارب روپے کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاونٹس میں منتقل کیے جانے کےانکشاف کےبعد علی امین گنڈاپور  نے 36 ارب کےمبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخوا میں 36 ارب کےمبینہ کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےتحقیقات کی ہدایت جاری کردی۔

نیب ذرائع کےمطابق ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی جبکہ ڈمپرڈرائیورکے بینک اکاؤنٹ میں بھی 3 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہےجس پر اس کا اکاونٹ منجمد کردیا گیا ہے۔

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن کے مسلسل کام سے تاریخ رقم کر دی

 

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکینڈل میں سیاسی شخصیات، اعلیٰ افسران اورضلعی سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

نیب ذرائع کےمطابق 2018 سے2024 تک ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاؤنٹس کے ذریعےنکالی گئی۔

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے مالیاتی سکینڈل سامنے آنےکےبعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی سیکیورٹی رقم سےمحکمہ خزانہ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Back to top button