خیبرپختونخوا کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے نئے وزرا سے حلف لیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی نئی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی گئی۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔نئی کابینہ کے اراکین امجد علی، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، فضل شکور خان، مینا خان، ارشد ایوب، ریاض خان، فخر جہاں، عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مزمل اسلم اور تاج محمد کو وزیراعلیٰ کا مشیر اور شفیع جان کو معاون خصوصی مقرر کیاگیا، نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 13 اراکین شامل ہیں،جن میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاونِ خصوصی شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب کےبعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء کو مبارک باد دی اور ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
