کے پی حکومت کا بگن آپریشن کے متاثرین کیلئے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

کرم کےعلاقے بگن میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کےمتاثرین کےلیےہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہنگوگوہرزمان کےمطابق علاقہ محمد خواجہ میں بگن متاثرین کےلیے عارضی کیمپ قائم کیا جائےگا، سیکڑوں ایکڑ اراضی پر ہزاروں خاندانوں کےلیےخیمہ بستی قائم کی جائےگی جب کہ کیمپ کےقریب اسکول، مساجد، بی ایچ یو اوردیگر سہولیات میسر ہیں۔
ضلع کرم میں آپریشن مسائل کا حل نہیں : مولانا فضل الرحمٰن
ڈی سی کا بتانا ہےکہ پی ڈی ایم اےخیموں سمیت دیگر سامان کے 22 ٹرک فراہم کرے گا، ضلعی انتظامیہ کو 4 ٹرک سامان مل گیا ہے اور آج سےکیمپ کےقیام پر کام شروع کردیا جائے گا۔
ڈی سی ہنگو نےمزید بتایا کہ قیام امن کےلیےنقل مکانی کرنےوالےکرم متاثرین کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں لوئر کرم کےعلاقے بگن میں کھانے پینےکا سامان لےجانے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد حکام نےعلاقے میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا۔