علی امین گنڈا پور کی محسن نقوی کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی

خیبرپختونخوا میں جاری لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاق اور صوبے میں آئندہ 2 روز کے دوران بات چیت پر اتفاق ہوگیا جب کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

خیبرپختونخوا میں جاری لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا، وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیاگیا۔

سہیل وڑائچ کا عمران خان کو قوم سے سر عام معافی مانگنے کا مشورہ

 

اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں  دور کی جائیں گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو جائے۔

Back to top button