ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا، انگلینڈ نے 181 کا مطلوبہ ہدف 18۔ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، انگلش بیٹرز فل سالٹ اور جونی بیرسٹو کا لاٹھی چارج۔ ویسٹ انڈین باؤلرز کی درگت بناڈالی۔ فل سالٹ 87 اور جونی بیرسٹو 48 رنز بنا کر ناقابل تسخیر رہے۔ کپتان جو بٹلرنے 28 رنز بنائے، آندرے رسل اور روسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے مابین ڈیڈ لاک ختم کیوں نہیں ہو رہا؟
قبل ازیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی دعوت پر میزبان ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا، افتتاحی بلے باز برینڈن کنگ 23 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر واپس لوٹ گئے، ان کی جگہ پر آنے والے نکولس پورن نے جونسن چارلس کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 94 تک پہنچا دی، اس کے بعد جونسن چارلس 38 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان رومن پاول نے بھی انگلش باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 17 بالز پر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شرفین رتھر فورڈ 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیام لیونگسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
