لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت سے بھارتی دہشت گرد کو 20 سال قید کی سزا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمان کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم کو مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق، عثمان ایک سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے، جو اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرم عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا، جہاں سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔

سرکاری ملازم پر تشدد کیس: مدعی کے مقدمہ واپس لینے پر فرحان غنی رہا

مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے مذکورہ مقدمے کی سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!