لاہور ہائی کورٹ : مینار پاکستان پر جلسے کےلیے پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزار عالیہ حمزہ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیاکہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی، درخواست 29 جنوری کو جمع کرائی گئی لیکن تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنالیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، درخواست واپس لینے کےلیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی اٹک جیل سے رہا
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائےکہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت دیں، پی ٹی آئی کے بےگناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سےروکا جائے۔