منی لانڈرنگ کیس؛مونس الہی کی اہلیہ سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہورکی مقامی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت 18 مئی تک توسیع کردی۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔

درخواست موقف اختیارکیا گیا کہ راسخ الہٰی بخارمیں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے راسخ الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی۔ملزمان میں تحریم الہٰی ،زارا الہٰی ،احمد فاران عتیق الرحمان ،شجاع الدین و دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Back to top button