میرٹ پر 7 لاکھ قابل بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 7  لاکھ قابل بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے۔

وزیراعظم  نوجوانوں کے لیے پہلی ایمپلائمنٹ پالیسی اور ہر سال سٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹا مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شہبازشریف  نے کہاکہ میرٹ پر 7 لاکھ قابل بچوں کو لیپ ٹاپ دیے، ماضی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے پر نوجوانوں کو رشوت دینے کا طعنہ دیا جاتا تھا، لوگوں کے لیے لیپ ٹاپ صرف مشین ہوگی، ہمارے لیے لیپ ٹاپ مشن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے سفر میں شامل نہ کیا تو پیچھے رہ جائیں گے، نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

شہباز شریف نے دانش اسکولوں کا دائرہ دیگر صوبوں تک بڑھانے اور اگلے سال اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں، نمبر تو ہیں، دانش یونی ورسٹی کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں۔

Back to top button