26نومبراحتجاج کیس،پی ٹی  آئی کے  آخری 19کارکنوں کوبھی رہائی مل گئی

 تحریک انصاف کے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار آخری 19 کارکنان کو بھی عدالت سے رہائی مل گئی ہے۔

راولپنڈی بینچ ہائیکورٹ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاجی کیسز کی سماعت کے دوران تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم کے بعد راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال — میں قید تمام 19 کارکنان کو رہا کر دیا گیا، جس کے بعد ان جیلوں میں اب پی ٹی آئی کا کوئی کارکن قید نہیں ہے۔

اٹک جیل سے رہائی پانے والے کارکنوں کا قائدین اور کارکنان نے والہانہ استقبال کیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر رہائی پانے والے کارکن کو 5 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کیے گئے۔

Back to top button