کوریا کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون کا23سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جنوبی کوریا کے معروف کے-پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ خون کے کینسر میں مبتلا تھے۔

شِم جے ہیون، جو اپنے مداحوں میں "جے ہیون” کے نام سے جانے جاتے تھے، ایک مشہور بوائے بینڈ کے سابق رکن بھی رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیماری کو نجی رکھا، اور ان کی صحت کے حوالے سے عوامی طور پر کوئی اطلاع موجود نہیں تھی۔

ان کے انتقال کی خبر 29 جون کو قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد ان کے سابق بینڈ ساتھیوں نے بھی اس کی تصدیق کی اور جذباتی پیغامات کے ذریعے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

جے ہیون کی اچانک موت نے مداحوں اور کے-پاپ انڈسٹری سے جڑے افراد کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ چونکہ ان کی بیماری کے بارے میں کوئی پیشگی معلومات سامنے نہیں آئیں، اس لیے ان کی موت نے سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جے ہیون کی موت کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر سے مداح ان کی یاد میں اظہار افسوس کر رہے ہیں۔

Back to top button