حکومت کا بجلی صارفین سے 20ارب روپے وصولی کا فیصلہ

حکومت نے بجلی صارفین سے ایک ماہ میں 20ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کو ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے94پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق مارچ میں گیس پر چلنے والے 22سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے، گزشتہ ماہ قدرتی گیس پر چلنے والے 13پلانٹس کو بند رکھا گیا، درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9پلانٹس بند رہے۔

گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی، سب سے مہنگی بجلی ایران سے 30روپے 37پیسے فی یونٹ میں درآمد کی گئی۔

Back to top button