طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔

 آج سے 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے بعد پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا ۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم اےترجمان کے مطابق  بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔  محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

Back to top button