قاضی فائزعیسیٰ دوبارہ یوتھیوں کا ٹارگٹ کیوں بن گئے؟

تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی پر الزام تراشیوں کے بعد عمرانڈوز نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کو نشانے پر لے لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یوتھیوں کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات پر مبنی خط کے معاملے پر فل کورٹ بنانے اور چیف جسٹس کو فل کورٹ سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی۔ آج چیف جسٹس ایک طرف جبکہ پوری عدلیہ دوسری جانب کھڑی ہے‘ججز کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں‘ سب کو پتہ ہے کہ یہ کون کر رہا ہے اور کرتا آرہا ہے‘ چیف جسٹس کو تنخواہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی جاتی ہے ان کو تنخواہ ایجنسیاں نہیں دے رہی ہیں۔ اس لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وہ کیس سے الگ ہو جائیں۔پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسین نےخالد خورشید اورابوذرسلمان نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ خط کے مندرجات کے مطابق آگے بڑھا جاتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ صرف چیف جسٹس کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم سب کا مسئلہ ہے، گزشتہ دو برس میں اگر کوئی جج پی ٹی آئی کے لوگوں کو ریلیف دیتا تو اس کی ٹرانسفر ہو جاتا ہے، ججزبتارہے ہیں کہ مداخلت ہورہی ہے۔ ججز نے ایگزیکٹیوز پر چارج شیٹ لگائی ہے۔ تاہم چیف جسٹس کی جانب سے اس معاملے پر غیر سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف بعض دیگر ججز کو چیف جسٹس بننے سے روکنے کیلئے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی مد ت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہےاگر یہی صورتحال رہی تو اس کا خمیازہ سب کو بھگتنا ہوگا نہ کوئی ریاست رہے گی اور نہ ہی کوئی حکمران۔ آج چیف جسٹس ایک طرف جبکہ پوری عدلیہ دوسری جانب کھڑی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ججز کے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے اور چیف جسٹس اپنے آپ کو فل کورٹ سے علیحدہ کریں کیونکہ وہ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر الزامات عائد کرنے کے بعد عمرانڈو بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انھوں نے سوشل میڈیا پر جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار مزمل سہروردی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم شروع کی، جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ عدلیہ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلانے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی حمایت میں پوسٹرز بھی شیئر کیے، جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ضمانت کے لیے رات کو عدالت کھول کر پارٹی کی سہولتکاری کی تھی۔تجزیہ کار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ جعلی بیانیے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عیسیٰ اب بھی فوجی عدالتوں سے متعلق کیسز نہیں سن رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ‘عدالتی معاملات میں مداخلت’ کیس کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا  ہےکہ پارلیمنٹ کو عدالتی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو روکنے کے لیے قانون بنانا چاہیے۔

Back to top button