پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

 

 

 

 

پاکستان، مصر اور ترکیہ نے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتےہوئے مملکت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آر فور گروپ نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں،بالخصوص ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حوثی ملیشیا کے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور سعودی عرب کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کےلیے کھلا چیلنج ہیں۔

اعلامیے کے مطابق حملے سلامتی،استحکام اور شہریوں کے تحفظ کےلیے براہ راست خطرہ ہیں،خطرناک اشتعال انگیزی کو کسی بھی بہانے سے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سعودی عرب : ریاض کے ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ گروپ مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے،سعودی عرب کے اپنے دفاع کےلیے تمام جائز اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔سعودی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کےمطابق ہیں،گروپ مطالبہ کرتا ہےکہ حملوں کو فوری اور غیرمشروط طور پر روکا جائے۔

 

Back to top button