خیبرپختونخوا میں عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا گیا: شوکت یوسفزئی

 

 

 

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے خیبرپختونخوا میں عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو مستردکرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عوامی راج ہٹاکر کوئی بھی راج کامیاب نہیں ہوسکتا کیوں کہ عوام کے بھاری مینڈیٹ سے قائم ہونےوالی حکومت کا متبادل کوئی راج نہیں ہے۔

شوکت یوسف زئی نےکہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کے مینڈیٹ کو بلڈوز کیا ہے۔وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کمٹمنٹ کرکے دھوکا دیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا : طلال چوہدری

انہوں نے واضح کیاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے،ہم اپنے آئینی و قانونی جائز حقوق کےلیے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہاکرے۔موجودہ کشیدگی کے دوران مذاکرات کے ذریعے معاملات طے ہوسکتے تھے،لیکن حکومت نے اس ضمن میں انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

Back to top button