سعودی عرب : ریاض کے ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق

 

 

 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونےوالے پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئےہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے سے ایئرپورٹ کو نقصان بھی پہنچا ہے، ترجمان نے کہا حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرےدکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہاکہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکنہ مدد کررہا ہے۔

 

Back to top button