چیئرمین پی ٹی آئی کا وفاق سے ایمرجنسی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے،اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وفاق انا کو جانے دے اور زمینی حقائق کو سمجھے،صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام کو یکسر مسترد کرتےہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وفاق کا یہ اقدام ایک انتہائی تشویشناک اور سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری اقدام ہے،عوام اپنے حقوق کےخلاف ایسے اقدامات کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، مینڈیٹ کو نظرانداز کرکے اور صوبائی خودمختاری کمزور کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وفاق اور صوبے کے درمیان تصادم پیدا کرکے استحکام نہیں لایا جاسکتا،دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں،دہشت گردی کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔
گورنر راج،PTIکیلئے اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھنا ناممکن کیوں؟
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کمزور کرکے وفاق مضبوط نہیں ہوسکتا،مسائل کا حل طاقت،تصادم،غیر معمولی اقدامات میں نہیں سیاسی بصیرت اور بامعنی مذاکرات میں ہے۔

One Comment