کون بنے گا چیئرمین پی اے سی؟پی ٹی آئی فیصلہ نہ کر سکی

کون بنے گا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی؟تحریک انصاف کی جانب سے سپیکر کو نام دینے کادعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔ابھی تک نام پر ہی فیصلہ نہ ہو سکا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پرتحریک انصاف کی اندرونی لڑائی شدت اختیار کر گئی۔ذرائع سپیکر کے مطابق ابھی تک اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے تحریری طور پر کوئی نام نہیں دیا ۔پہلے اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیں شیر افضل مروت پھر حامد رضا کے ناموں بارے زبانی بتایا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے  اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ پہلے خود اتفاق رائے پیدا کرےاور تحریری طور پر نام سپیکر کو بھیجا جائے۔اپوزیشن کا نام آنے کی صورت میں سپیکر تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے۔اندرونی اختلافات کے باعث اپوزیشن چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔

Back to top button