گندم کی ریکارڈ فصل، پیٹرول کے بعد آٹا بھی سستاہوگیا

پنجاب میں گندم کی ریکارڈفصل ہونے پر پیٹرول کےبعد آٹا کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی  ہے جب کہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔

عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

Back to top button