علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع

 

 

 

پنجاب حکومت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی میں 30 روز کی توسیع کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی بازیابی کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی جس کے سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر عدالت میں جمع کرائی گئی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ علیمہ خان،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی میں مزید 30 روزکی توسیع کر دی گئی ہے۔

سرکاری وکیل کےمطابق ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تینوں کی نظربندی میں دوبارہ توسیع کی تجویز بھیجی جس پر حکومت نے نظر بندی میں 7 اکتوبر کو توسیع کی۔

26 نومبر احتجاج کیس : علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہاکہ نظربندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی نے جاری کیا،آپ نےدرخواست میں ڈی سی کو فریق نہیں بنایا،آپ کو علم ہوناچاہیے عدالت آپ کی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی۔

بعد ازاں عدالت نے لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔

 

Back to top button