26 نومبر احتجاج کیس : علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

 

 

 

26 نومبر 2024 کے احتجاج کیس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر 2026 کو سنایا جائے گا۔

علیمہ خان کےخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کے معاملے میں آج پھر 5 ویں مرتبہ فیصلہ مؤخر ہوگیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج فیصلہ  مؤکر کردیا، جو اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔

سماعت کے موقع پر علیمہ خان نظربند ہونے باعث پیش نہ ہوسکیں جب کہ  مقدمے کے دیگر تمام 11 ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی : امیر مقام

وکیل صفائی فیصل محمود ملک اور پراسکیوٹر بھی آج سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کےخلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔

 

Back to top button