سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

 

 

 

 

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ نشان امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت آج راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ جنرل(ر)عبد الوحید کاکڑ کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیاگیا،پاک فوج نے مرحوم عبد الوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، اللہ تعالیٰ جنرل (ر)عبد الوحید کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

Back to top button