اپوزیشن بامقصد بات چیت کرناچاہتی ہے تودروازےکھلے ہیں،طارق فضل

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کاکہناہے کہ بامقصد مذاکرات کےلیے حکومت کے دروازےکھلے ہیں،اپوزیشن بامقصدبات چیت کرنا چاہتی ہےتو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ، امن کا قیام اور ترقی ہے،خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر کنٹرول کےبعد نظام صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، وزیر اعظم نے خود اپوزیشن لیڈر سے کہاکہ بیٹھیں بات کریں۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہوچکی ہے،خیبرپختونخوا میں اب تیسرا مرحلہ شروع ہوچکا جس کےلیے ایمرجنسی لگائی گئی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشت گردوں سے کلیئر کیاجائے گا،دہشت گردی پر کنٹرول کےبعد صوبےکا نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ صوبے کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنا اور ترقیاتی کام کرنے کا روڈمیپ ہے، گورنر خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کے اختیارات کا مکمل کنٹرول لےچکے ہیں،خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئے گی۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ،امن کا قیام اور ترقی ہے،خیبرپختونخوا میں ایسے علاقےہیں جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
