عمران خان کےلیے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظوروسان کی پیشگوئی

پی پی پی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ موجودہ سیاسی حالات میں عمران خان کےلیے اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں اور جے یو آئی کی احتجاجی تحریک بھی نظر نہیں آرہی۔
رہنما پی پی پی منظور وسان نے پارٹی کارکنان اور دیگر افراد سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے مجھے کوئی اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں، یہاں اور بھی جماعتوں کےلیے کوئی اچھے دن نظر نہیں آرہے ہیں۔
منظوروسان نے کہا کہ اگر جے یو آئی کو احتجاج کرنا ہوتاتو اب تک کرچکی ہوتی، اگر کرتےتو اتنے دن نہیں لگتے،مجھے ان کی تحریک نظر نہیں آرہی ہے، ہوسکتا ہے آگے جا کر پھر دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان اور ان کی جماعت سے امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیں گے، سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے، اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جاسکتا۔
فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجویز پر اتفاق
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر اپنا فیصلہ سنا چکی ہے اور اس سے مسترد کر چکے ہیں، صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔
