ریلوے نے 66ارب کما کر ریکارڈ قام کردیا

پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار 9ماہ میں 66ارب روپے کما کر ریکارڈ قائم کردیا۔
رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان ریلوے کی آمدن 80 ارب روپے سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جب کہ محکمے کے پاس 10 روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں کے بلاتعطل آپریشن کے لیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل بھی خرید لیا گیا ہے۔
سی ای او عامر علی بلوچ کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ریلوے پر اعتماد کرنے پر مسافروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ریلوے انتظامیہ نے عید کی اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر کیا گیا۔
ریلوے نے ملازمین کی 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی 5 روز قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی ہے جب کہ اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔
