وزیراعظم کی پشاور آمد پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

وزیر اعظم شہباز شریف کی آج پشاور آمد کے پیش نظر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیےگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے پشاور کے دورے کےلیے سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کرتےہوئے جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دورے کی سکیورٹی پر 462 پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، جب کہ 2 پلاٹون ریزرو نفری بھی الرٹ رہےگی۔
پولیس کےمطابق سکیورٹی انتظامات سی سی پی او کی براہ راست نگرانی میں مکمل کیےجائیں گے، جب کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کینٹ بھی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
سکیورٹی ڈیوٹی پر ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس،ابابیل سکواڈ اور سٹی پٹرولنگ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
وزیراعظم کے دورے کے موقع پر اہم مقامات اور داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔پولیس کےمطابق حساس مقامات اور ان کے اطراف میں گشت اور نگرانی مزید مؤثر بنائی جائےگی،جب کہ بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مقامات اور گاڑیوں کی سکیورٹی کلیئرنس بھی کی جائے گی۔
مولانا گورنر راج پر اپنے ماضی کے اتحادیوں پر اتنے برہم کیوں؟
سکیورٹی انتظامات کے دوران واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اور جیمرز استعمال کیےجائیں گے۔
دورے کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پولیس کےمطابق سکیورٹی کی مسلسل نگرانی کےلیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے انتظامات پر نظر رکھی جائے گی۔
اسی طرح پشاور میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلیے خصوصی ٹریفک پلان بھی تیار کیاگیا ہے۔پولیس کےمطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور طبی عملہ دستیاب ہوگا۔
پشاور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

One Comment