عمران خان کے بہنوں کی بازیابی کی درخواست : سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت طلب

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے کیس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عبہر گل نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کریں،اس پر جسٹس عبہر گل نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کو فریق ہی نہیں بنایاتو کیسے طلب کرلیں۔
عدالت نے وکیل درخواست گزار سے سوال کیاکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق کیوں نہیں بنایا؟اس پر وکیل نےکہا کہ تینوں بہنوں کے نظربندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبرکو ختم ہوچکے،ڈپٹی کمشنر کا نظربندی کا نوٹیفکیشن ختم ہوچکا اس لیے فریق نہیں بنایا۔
وزیراعظم کی پشاور آمد پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے احکامات جاری کیے۔
