چیئرمین پی ٹی آئی کا گورنر راج اور ایمرجنسی ہائی کورٹ چیلنج کرنے کا اعلان

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے،آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں۔

آئین کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی گئی : وفاقی وزراء

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جمہوری حکومت کو ختم کرکے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیرقانونی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

 

Back to top button