ایئرپورٹس پر حملے عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں : سعودیہ

 

 

 

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

سعودی وزیراطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس عمرہ زائرین سے بھرےہوئے ہیں،شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

سلمان الدوسری نے کہاکہ سعودی عرب میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے کی خاطر خواہ صلاحیتیں رکھتاہے،سعودی عرب میں زندگی معمول کےمطابق جاری ہے،تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہےگا۔

 

Back to top button