تحریک انصاف نے ہی مروت کو رانگ نمبر قرار دے دیا

عمران خان کی جانب سے راندہ درگاہ قرار پانے کے بعد تحریک انصاف نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بدتمیز عمرانڈو رہنما شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دے دیا ہے۔ جہاں ایک طرف مروت کا نام فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے وہیں دوسری جانب ان سے سیاسی مشاورت کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی شیر افضل مروت کیخلاف یوتھیوں نے محاذ مزید گرم کر دیا ہے۔ تازہ پیشرفت کے مطابق شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ گلوکار نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دے دیا۔
سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا۔ عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا۔ خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں۔انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔ایک الگ ٹوئٹ میں سلمان احمد نے لکھا اگر عمران خان کے تمام حقیقی حامی اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں تو عمران خان بہت جلد ہمارے درمیان ہو ں گے۔
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمدکو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے۔ ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی۔ 5 اپریل تک انتظار کریں۔ آپ کو جواب ضرور دیاجائےگا۔سلمان احمد نے شیر افضل مروت کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا صرف وہ لوگ جو سچائی سے ڈرتے ہیں دھمکیوں کا سہارا لیتے ہیں۔ میرا لیڈر عمران خان ہے۔ اس نے آپ کو پہچان لیا ہے۔ آپ اب قابل بھروسہ نہیں رہے۔آرٹسٹ نے مزید کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو اب "ان فالو” کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل مین قید عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں جبکہ شیر افضل مروت ک فوکل پرسنز کی فہرست سے چھٹی ہو گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔خیال رہے کہ 30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔تاہم چند روز قبل عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے۔عمران خان نے کور کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی نئی فہرست دی ہے جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا۔کور کمیٹی نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ شیر افضل مروت اور عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر ہوئے جبکہ اس حوالے سے کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
جس کے بعد اب عمران خان نے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو شیر افضل کو پیغام دینے کی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کریں۔دوسری جانب عمران خان نے جمعرات کو صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
