پی ٹی آئی کاگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت سے رجوع

تحریک انصاف نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائرکی ہے جس میں 5 نومبر2026 کوکے پی حکومت کی دائر درخواستوں پر جاری حکم پر نظرِ ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ بیرسٹرگوہر اور دیگر درخواست گزاروں کو فریق بنا کر ان کا مؤقف بھی سنا جائے، 5 نومبرکے حکم سے پشاور ہائیکورٹ میں زیرسماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔
درخواست میں ایمرجنسی اورگورنرراج کیخلاف دائر درخواستوں میں وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی رہائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
