الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں 160 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان سنی تحریک بغیر پارٹی سربراہ کا نام کے رجسٹرڈ ہیں جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہے تاہم سربراہ کا نام حذف کردیا گیا ہے جب کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کا نام بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں ظاہر کردیا گیا ہے تاہم پارٹی سربراہ کا نام حذف ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن اور آئین میں ترمیم کا کیس زیر التوا ہے۔
