عقابوں کے علاج کیلئے بنایا گیا دنیا کا وی وی آئی پی ہسپتال

عقاب کے شوقین افراد کے لیے انتہائی قیمتی جانور عقاب کا علاج ایک بنیادی ضرورت بن گیا ہے، لیکن اس شوق میں ایک جدت ’’عقابوں کا وی وی آئی پی اسپتال‘‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ میں کام کررہا ہے۔

ہسپتال کو ’’مستشفی سوق واقف للصقور‘‘ یعنی ’’صوق واقف، عقابوں کا اسپتال‘‘ کا نام دیا گیا ہے جہاں روزانہ 150 بیمار عقابوں کا علاج کیا جاتا ہے۔’’سوق واقف‘‘ پرانے دوحہ شہر کا مشہور بازار ہے جہاں روایتی عرب طرزِ تعمیر والی دکانیں، مکان اور ہوٹل وغیرہ آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اسی علاقے میں عقابوں کا اسپتال 2008 میں قائم کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہاں کی مقبول ترین جگہوں میں شامل ہوگیا۔ دیگر عربوں کی طرح قطری شیوخ کو بھی عقاب پالنے کا بہت شوق ہے، جن کا خیال وہ اپنے سگے بچوں سے بھی بڑھ کر رکھتے ہیں۔ اسی لیے وہ اپنے پالتو عقابوں کے علاج معالجے سے لے کر معمول کی دیکھ بھال تک پر پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button