بلی نے محض اپنی دُم سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

 امریکا میں ایک بلی کی دُم دنیا کی لمبی ترین دُم قرار دی گئی ہے جس نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی دلوادیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں ایک پالتو بلی کی16.07 انچ کی دم نے باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے لمبی دُم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ بلی فارمنگٹن ہلز کے رہائشی ولیم جان پاورز کی پالتو بلی ہے جسے انہوں نے الٹیرا کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ولیم جان کی ہی ایک اور بلی سائگنس کے پاس تھا جس کی دُم کی لمبائی 17.58 انچ تھی۔

سائگنس ولیم جان کی دوسری بلیوں کے ساتھ 2017 میں گھر میں آتشزدگی کے دوران مر گئی تھی۔ ولیم جان نے کہا کہ بعد میں اس کا تعارف سائگنس کی رشتہ دار بلی الٹیر سے ہوا اور اُسے اُس نے خرید لیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ بالکل واضح تھا کہ سائگنس کی طرح ہی الٹیرا کی بھی دم حیرت انگیز طور پر لمبی تھی اور یہ اس کی عمر کے ساتھ

رونالڈو کے عربی میں ادا کیے گئے لفظ نے مداحوں کے دل موہ لیے

ساتھ لمبی ہوتی چلی گئی۔

Back to top button