دنیا بھر میں وقت کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ

دنیا بھر کے وقت کے ماہرین نے کمپیوٹر سسٹمز کو لاحق خطرات اور تاریخ میں پہلی بار منفی لیپ سیکنڈ شامل کرنے کے امکان کے پیشِ نظر عالمی وقت میں اضافی سیکنڈ شامل کرنے کا سلسلہ ختم کرنے کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔
دنیا میں وقت کے آفیشل معیار کے طور پر استعمال ہونے والے نظام میں 20 مئی 2027 سے لیپ سیکنڈ شامل نہیں کیے جائیں گے۔
یہ قرارداد فرانس کے شہر ورسائی میں منعقدہ کانفرنس کے 28 ویں اجلاس میں منظور کی گئی جہاں دنیا بھر میں وقت کے نظام کے مستقبل پر غور کیا گیا۔
