محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

محمد رضوان 19 اکتوبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی کے چار روزہ میچ میں سوئی ناردرن گیس کی قیادت کریں گے، جہاں ان کی ٹیم کا مقابلہ ریسرچ لیبارٹریز سے ہوگا۔ میچ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سوئی ناردرن گیس کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک، اسامہ شیرون نیازی کی جانب سے رضوان کی شرکت کے حوالے سے باضابطہ ای میل موصول ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رضوان اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ رضوان بھی کسی مزید محاذ آرائی کے بجائے اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت طلب کی تھی۔

Back to top button