کرایہ ادا کیے بغیر 2 سال تک فائیو اسٹار ہوٹل میں رہنے والاشخص گرفتار

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں لگ بھگ 2 سال تک فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرنے کے بعد کرایہ ادا کیے بغیر چلے جانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نئی دلی کے Roseate House نامی ہوٹل میں انکوش دتہ نامی شخص کسی قسم کی ادائیگی کیے بغیر 600 دن سے زیادہ مقیم رہا۔مئی 2019 سے جنوری 2021 تک یہ شخص ہوٹل میں مقیم رہا جس دوران اس کا کرایہ 58 لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ گیا۔پھر وہ کرایہ ادا کیے بغیر ہوٹل سے چلا گیا جس کے بعد ہوٹل کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی۔
ہوٹل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انکوش دتہ نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے اور ہوٹل کے ایک عہدیدار پریم پرکاش نے ملزم کے قیام میں مدد فراہم کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پریم پرکاش نے انکوش دتہ سے پیسے لے کر ہوٹل کے سافٹ وئیر سسٹم میں گڑبڑ کی تاکہ ملزم کرایہ ادا کیے بغیر طویل قیام کر سکے۔اسی طرح ہوٹل کے دیگر مہمانوں کے بل بدل کر بھی انکوش دتہ کے قیام کو ممکن بنایا گیا۔
پولیس عہدیداران نے بتایا کہ ہوٹل قوانین کے تحت اگر کسی مہمان کے واجبات 50 ہزار روپے سے زیادہ ہو جائیں تو عملہ اپنے سنیئرز کو آگاہ کرتا ہے مگر اس کیس میں ایسا نہیں ہوا۔
ملزم کی جانب سے 10 لاکھ، 7 لاکھ اور 20 لاکھ روپے کے 3 چیک بھی ہوٹل
کینیڈا کے سوئمنگ پول میں اوسطاً 75 لیٹر پیشاب کا انکشاف
کے حوالے کیے گئے مگر وہ سب باؤنس ہوگئے۔
