شفاف سر والی نایاب مچھلی دریافت

سمندر کی گہرائیوں میں پائی جانے والی شفاف سر اور سبز آنکھوں والی نایاب مچھلی کی پہلی بار ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب مونٹیری کینین سے تقریباً 55 میل دور بحرالکاہل میں تحقیقی مہم کے دوران سائنس دانوں نے اس مچھلی کو دیکھا اور 20 منٹ تک اس کی ویڈیو بنائی۔

یہ مچھلی سمندر کی سطح سے تقریباً 1970 فٹ گہرائی میں موجود تھی۔

سائنس دانوں نے اسے تحقیقی جہاز ڈیوڈ پیکارڈ سے چلنے والی بغیر انسان کے زیرِ آب گاڑی ڈاکٹر رِکٹس کی مدد سے دریافت کیا۔

سائنسدانوں کے مطابق بیری آئی کے نام سے مشہور اس مچھلی کا سائنسی نام میکروپِنا مائیکرواسٹوما ہے، اس کی لمبائی تقریباً 6 انچ ہے اور یہ سمندر کی 2000 سے 2600 فٹ گہرائی میں رہتی ہے۔

اس مچھلی کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا شفاف سر ہے جس کے اندر موجود سبز آنکھیں باہر سے بھی دکھائی دیتی ہیں، گہرے سمندر میں رہنے کے باعث اسے دیکھنا انتہائی مشکل ہے، سمندری تحقیق کے 40 سال کے دوران مونٹیری بے اکویریئم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دان اسے صرف 10 مرتبہ دیکھ سکے تھے۔

Back to top button