سیما حیدر کا پاکستانی شوہر انصاف لینے بھارت پہنچ گیا

پاکستانی شہری غلام حیدر نے اپنی بیوی کی وطن واپسی کیلئے بھارتی عدالت سے رجوع کر لیا ہے، غلام حیدر کی بیوی سیما حیدر جوکہ چار بچوں کی ماں ہے، بھارتی شہری سے دوستی کے بعد نیپال کے راستے بھارت بھاگ گئی تھی، جہاں اس نے بھارتی دوست سے شادی کی تھی، اب اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے اہلیہ کی شادی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے بھارتی عدالت میں اہلیہ کی واپسی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کے سابق شوہر نے اس کو زبانی طلاق دی تھی جس کے بعد وہ اپنے والد کے گھر میں زندگی گزار رہی تھی، جس دوران اس کی بھارتی شہری سے دوستی ہوئی، دونوں کی شادی جائز ہے، دوسری طرف غلام حیدر کے وکیل کا موقف ہے کہ سیما حیدر کو پہلے شوہر نے طلاق نہیں دی تھی جس کی وجہ سے اس کی بھارتی شہری سچن سے شادی بھارتی قانون کے مطابق ناجائز ہے۔محبت کی خاطر گزشہ سال انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کے ’شوہر‘ نے ان کے خلاف ایک انڈین عدالت میں کم از کم 19 دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کی طلاق نہیں ہوئی۔سیما حیدر کے پاکستانی ’شوہر‘ غلام حیدر نے ایک انڈین وکیل کے ذریعے سیما پر بے ایمانی، مجرمانہ سازش، دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے اور انڈیا میں غیر قانونی داخلے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا، سیما حیدر گزشتہ سال مئی میں اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طریقے سے انڈیا میں داخل ہوئی تھیں۔ سیما حیدر کی شادی 2014 میں جیکب آباد کے رہائشی غلام حیدر سے ہوئی تھی، اس شادی سے ان کے چار بچے ہوئے۔ بعد ازاں دونوں کراچی شفٹ ہو گئے اور 2019 میں غلام حیدر کام کے سلسلے میں سعودی عرب چلے گئے۔ یہ وہ وقت تھا جب سیما نے سچن مینا سے بات کرنا شروع کی اور اس کا ذریعہ ایک آن لائن گیم تھا۔غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا کہنا ہے کہ سیما کی طلاق نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ان کی سچن سے شادی انڈین قانون میں نا جائز ہے اور وہ عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیما نے چار سال قبل غلام حیدر کو زبانی طور پر طلاق دی تھی لیکن غلام حیدر کے وکیل مومن ملک بتاتے ہیں کہ سیما نے اپنی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران بھی اپنے شوہر کا نام غلام حیدر بتایا تھا، وہ کہتے ہیں کہ ’سیما نے عدالت میں ایک حلف نامے میں بھی خود کو غلام حیدر کی بیوی کے طور پر بتایا تھا، سیما نے کوئی ثبوت پیش کیا نہ ہی عدالت میں کوئی دستاویز جمع کروائی کہ انھوں نے غلام حیدر کو طلاق دے دی۔مومن ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے مقامی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مومن ملک کے مطابق غلام حیدر نے پاکستان کی این جی او ’انصار برنی ٹرسٹ‘ کے ذریعے ان سے رابطہ قائم کیا تاہم سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس کیس کو ’پبلسٹی سٹنٹ‘ قرار دیا ہے، سیما انڈیا آنے سے پہلے ہندو مذہب اختیار کر چکی تھیں، اپنے بچوں کا نام تبدیل کر چکی تھیں اور ایک پنڈت کی موجودگی میں سناتن دھرم (ہندو مذہب کا دوسرا نام) کے تحت سچن سے شادی کر چکی تھیں اور وہ اپنی ضمانت کی شرائط پوری کر کے یہاں رہ رہی ہیں، قوجداری مقدمات کے وکیل کرنیل سنگھ کا کہنا ہے کہ غلام حیدر کا مقدمہ انڈیا کی عدالتوں میں نہیں چلے گا، وہ کہتے ہیں کہ ’سیما کی شادی پاکستان میں ایک پاکستانی شہری سے ہوئی تھی۔
