اداکارہ نوال سعید کو کون سے کرکٹرز راتوں کو میسج کرتے ہیں؟

معروف اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز قومی ہیرو ہوتے ہیں، انہیں لڑکیوں کو میسجز نہیں کرنے چاہئیں، کیوںکہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔اداکارہ حال ہی میں سید جبران کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان اعجاز اسلم نے اداکارہ نوال سعید کو تنگ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہیں بھی رات گئے کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں جس پر پہلے تو نوال نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس پر اب کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں، پھر میزبانوں کے اصرار پر بات کرنے پر مجبور ہوگئیں، اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے کوئی بیان کسی وجہ سے دیا ہے لیکن ماضی کے انٹرویو میں میرے منہ سے یہ بات بغیر کسی وجہ کے نکل گئی تھی لیکن وہ بات جھوٹی نہیں تھی، اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔سید جبران کا کہنا تھا کہ کہیں وہ افتخار تو نہیں، نادیہ خان نے کہا کہ کہیں وہ شعیب ملک تو نہیں تاہم نوال نے مسکرانے کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا، میسیج تو کوئی بھی کر سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو وہ میسیج نہیں کرنے چاہئے تھے کیوںکہ میرا خیال ہے کہ لوگ اداکاروں سے زیادہ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو آئیڈیلائز کرتے ہیں لہٰذا انہیں ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو میں نوال سعید نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں، ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کر کے اس کی تعریف کر سکتے ہیں؟ یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
