سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نام طلب کر لیا گیا

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام طلب کر لیا ہے۔
آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 15 اپریل تک آزاد ارکان اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے سینیٹ الیکشن کا مسئلہ حل کروا دیں گے لیکن اس کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا ہے۔
