مریم نواز نے شاہدرہ میٹروسٹیشن کی ری ماڈلنگ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہدرہ میٹرو سٹیشن کی ری ماڈلنگ کے پراجیکٹ کاافتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاہدرہ میٹروسٹیشن سے میٹروقذافی سٹیڈیم تک سفر بھی کیا اور لیڈیز کیلئے قائم کاؤنٹر کاخصوصی جائزہ لیا۔
مریم نواز نے لیڈی کاؤنٹر کے لیڈی سٹاف سے بات چیت بھی کی اور کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے مصافحہ بھی کیا،سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا
مریم نواز کی میٹرو بس اسٹیشن کے سٹاف سے گفتگو، مسافروں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی ۔
وزیر اعلیٰ کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔
سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، الاؤرمعاون خصوصی زیشان ملک سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
