190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کردیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا کےخلاف اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس میں عدالت نے اپیلوں کی پیپر بکس 7 روز میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے : علی محمد خان
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ توقع کرتےہیں سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ملاقات کےبعد سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے،دونوں وکلا خود کو صرف قانونی معاملات تک ہی محدود رکھیں گے۔
