خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے : صدر ٹرمپ

 

 

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب،قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے ان سے ایران پر مزید بڑے حملے نہ کرنے اور موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ چند دنوں میں ایران کے توانائی کے نظام، پلوں اور صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرسکتےہیں،تاہم علاقائی اتحادیوں کی درخواست پر فی الحال فوجی اور معاشی دباؤ برقرار رکھےہوئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب نے ان سے درخواست کی ہےکہ موجودہ صورت حال کو کچھ عرصے تک برقرار رہنےدیا جائے۔ کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی امریکی حکمت عملی جاری رکھنے کےحق میں ہیں۔

ٹرمپ نے کہاکہ انہیں خود اس حکمت عملی سے مکمل اتفاق نہیں،تاہم خلیجی ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیاکہ اگر اتحادی ممالک مزید حملے روکنے کی درخواست نہ کرتے تو کیا وہ ایران پر دوبارہ حملے کرتے،تو انہوں نے جواب دیاکہ ہاں،وہ ایسا کرتے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ اگر وہ فیصلہ کریں تو ایک دن میں ایران کا توانائی کا نظام،پل اور صنعتی پیداواری صلاحیت تباہ کی جاسکتی ہے، جب کہ اس پورے عمل میں تین دن لگیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھاکہ وہ جنگ فوری طور پر ختم کرسکتےہیں، لیکن فی الحال ایران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھنےکی حکمت عملی اختیار کیےہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیاکہ ایران جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں کردار ادا کیا۔تاہم انہوں نے ایران کےخلاف فوجی کارروائی کے فیصلےکا دفاع کرتےہوئے کہاکہ اس کے باوجود ان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

 

Back to top button