نومنتخب رکن اسمبلی راناارشد کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل

لاہورہائیکورٹ نے پی پی 133ننکانہ سے نومنتخب لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی کامیابی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہورہائیکور ٹ میں  پی پی 133 ننکانہ صاحب سے کامیاب امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ن لیگ کے رہنما رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس شاہد کریم نے مخالف  امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کاکہنا تھاکہ  فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ۔درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا۔

Back to top button