وزیراعظم کی نگران وزیراعلیٰ بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ہے، انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

Back to top button