متحدہ لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد

ملک دشمن عناصر کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار متحدہ لندن کے تین کارکنوں کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان کی جانب سے ایسے شواہد نہیں دیئے گئے جن کی بنیاد پر ضمانت دی جا سکے۔
سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں سراج، عبد الجبار اور عادل کے کیس کا فیصلہ کرے۔
